حیدرآباد۔24۔دسمبر (اعتماد نیوز)مشہور یوگا گرو بابا رام دیو نے آج کہا کہ
وہ بہت جلد کانگریس کے صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کے خلاف
انتخابی تشہیر کرینگے۔ انہوں نے
کہا کہ وہ ان دونوں کے پارلیمانی حلقوں
امیتھی اور رائے بریلی میں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بی جے پی کے
وزارت عظمی کے امید وار نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کے لئے ہر ممکن
کوشش کرینگے۔